Al-Qasas • UR-TAFSIR-BAYAN-UL-QURAN
﴿ قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطَٰنًۭا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا ۚ بِـَٔايَٰتِنَآ أَنتُمَا وَمَنِ ٱتَّبَعَكُمَا ٱلْغَٰلِبُونَ ﴾
“Said He: “We shall strengthen thine arm through thy brother, and endow both of you with power, so that they will not be able to touch you: by virtue of Our messages shall you two, and all who follow you, prevail!””
وَنَجْعَلُ لَکُمَا سُلْطٰنًافَلَا یَصِلُوْنَ اِلَیْکُمَا ج ”جس طرح بچپن میں ہم نے آپ علیہ السلام کے چہرے پر اپنی محبت کا پرتو ڈال کر فرعون کو آپ علیہ السلام کے قتل سے باز رکھا تھا ایسے ہی اب بھی ہم آپ علیہ السلام کی حفاظت کریں گے۔ ہم آپ کی شخصیت میں ایسا رعب اور دبدبہ ڈال دیں گے کہ دشمن آپ علیہ السلام کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرسکیں گے ‘ آپ کا کچھ بگاڑ نہیں سکیں گے۔