Aal-i-Imraan • UR-TAFSIR-BAYAN-UL-QURAN
﴿ لَن يَضُرُّوكُمْ إِلَّآ أَذًۭى ۖ وَإِن يُقَٰتِلُوكُمْ يُوَلُّوكُمُ ٱلْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يُنصَرُونَ ﴾
“[but] these can never inflict more than a passing hurt on you; and if they fight against you, they will turn their backs upon you [in flight], and will not be succoured.”
آیت 111 لَنْ یَّضُرُّوْکُمْ الاَّ اَذًی ط یہ تمہارے لیے تھوڑی سی زبان درازی اور کو فت کا سبب تو بنتے رہیں گے ‘ لیکن یہ بالفعل تمہیں کوئی ضرر نہیں پہنچا سکیں گے۔ وَاِنْ یُّقَاتِلُوْکُمْ یُوَلُّوْکُمُ الْاَدْبَارَقف۔ان میں جرأت نہیں ہے ‘ یہ بزدل ہیں ‘ تمہارا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔ثُمَّ لاَ یُنْصَرُوْنَ یہ ایسے بےبس ہوں گے کہ ان کو کہیں سے مدد بھی نہیں مل سکے گی۔