An-Naazi'aat • UR-TAFSIR-BAYAN-UL-QURAN
﴿ وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفْسَ عَنِ ٱلْهَوَىٰ ﴾
“But unto him who shall have stood in fear of his Sustainer's Presence, and held back his inner self from base desires,”
آیت 40{ وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ } ”اور جو کوئی ڈرتا رہا اپنے ربّ کے حضور کھڑا ہونے کے خیال سے“ سورة الحاقہ میں اس پیشی کی کیفیت یوں بیان کی گئی ہے : { یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰی مِنْکُمْ خَافِیَۃٌ۔ } ”جس دن تم پیش کیے جائو گے تمہاری کوئی مخفی سے مخفی شے بھی چھپی نہیں رہے گی۔“ { وَنَہَی النَّفْسَ عَنِ الْہَوٰی۔ } ”اور اس نے روکے رکھا اپنے نفس کو خواہشات سے۔“ اس نے اپنی زندگی میں اپنے نفس کی باگیں ہمیشہ کھینچ کر رکھیں اور غلط خواہشات کے معاملے میں اسے منہ زوری نہ کرنے دی۔