Al-A'laa • UR-TAFSIR-BAYAN-UL-QURAN
﴿ فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ ﴾
“REMIND, THEN, [others of the truth, regardless of] whether this reminding [would seem to] be of use [or not]:”
آیت 9{ فَذَکِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّکْرٰی۔ } ”تو آپ ﷺ یاد دہانی کراتے رہیے ‘ اگر یاد دہانی فائدہ دے۔“ اس آیت کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ﷺ انذار و تذکیر کا فریضہ تبھی سرانجام دیں جب مخاطب کو اس سے کچھ فائدہ ہو رہا ہو یعنی وہ اس تذکیر کا اثر قبول کر رہا ہو۔ چناچہ اگلی آیت میں اس حوالے سے وضاحت کردی گئی ہے۔