slot qris slot gacor terbaru slot gacor terbaik slot dana link slot gacor slot deposit qris slot pulsa slot gacor situs slot gacor slot deposit qris
| uswah-academy
WhatsApp Book A Free Trial
القائمة

🕋 تفسير الآية 17 من سورة سُورَةُ الحِجۡرِ

Al-Hijr • UR-TAZKIRUL-QURAN

﴿ وَحَفِظْنَٰهَا مِن كُلِّ شَيْطَٰنٍۢ رَّجِيمٍ ﴾

“and We have made them secure against every satanic force accursed -”

📝 التفسير:

کائنات میں بے شمار ستارے پھیلے ہوئے ہیں۔ مگر یہ ستارے مجموعوں کی صورت میں ہیں۔ ہر ایک مجموعہ کو ایک کہکشاں کہاجاتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ بروج سے مراد یہ کہکشائیں ہوں۔ وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ میں سادہ طور پر صرف ’’زینت‘‘ مراد نہیں ہے بلکہ آسمان کا وہ حیران کن منظر مراد ہے جو رات کے وقت اس کا ہوتاہے۔ رات کو جب بادل اور گردوغبار نہ ہوں، کھلے میدان میں کھڑے ہو کر آسمان کی طرف نظر ڈالیں تو وسیع آسمان میں جگمگاتے ہوئے ستاروں کا منظر اتنا حیران کن حد تک شاندار ہوتاہے کہ آدمی اس کو دیکھ کر خدا كي عظمت وجلال کے احساس میں ڈوب جائے۔ پچھلے تقریباً چار سو سال کے درمیان فلکیات کے میدان میں جو دریافتیں ہوئی ہیں، اس سے بھی ’’زینت‘‘ کی توجیہہ ہوتی ہے۔ جدید فلکیاتی مطالعے کے بعد انسان اس حقیقت کو ماننے پر اپنے آپ کو مجبور پاتا ہے کہ کائنات میں کمال درجے کی معنویت پائی جاتی ہے۔کائنات ویل پلانڈ (well planned) کائنات ہے، کائنات ایک ویل مینجڈ (well managed) کائنات ہے، کائنات ایک ویل ڈیزائنڈ (well designed) کائنات ہے، کائنات ایک ویل ڈسپلنڈ (well disciplined) کائنات ہے۔اس دریافت سے انسان کے اندر ایک تحیر کا احساس (sense of awe) پیدا ہوجاتا ہے۔ اب سائنسداں عام طورپر یہ مانتے ہیں کہ کائنات ایک انٹلجنٹ کائنات (intelligent universe) ہے۔ جو لوگ پیغمبر سے کہتے تھے کہ آسمان سے فرشتہ اترتا ہوا ہمیں دکھاؤ ان سے کہاگیا کہ تاروں بھرے آسمان کا وہ منظر جو ہر روز تمھارے سامنے کھولا جاتا ہے کیا وہ تمھارے شعور کو جگانے اور تمھارے دلوںکو پگھلانے کے لیے کم ہے کہ تم دوسرے معجزات کا تقاضا کرتے ہو۔ زمین پر انسان کے ساتھ شیطان بھی بسائے گئے ہیں۔ یہاں شیاطین کو پوری آزادی ہے کہ وہ جدھر چاہیں جائیں اور جس طرح چاہیں لوگوں کو بہکائیں، مگر زمین سے ماوراء جو خدا کی دنیا ہے اس میں شیاطین کی پرواز کے لیے ناقابل عبور رکاوٹیں قائم کردی گئی ہیں۔ وہ ایک خاص حد سے آگے اس کے اندر داخل نہیں ہوپاتے۔