Al-Hijr • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ وَلَقَدْ عَلِمْنَا ٱلْمُسْتَقْدِمِينَ مِنكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا ٱلْمُسْتَـْٔخِرِينَ ﴾
“And well do We know [the hearts and deeds of all human beings - both] those who lived before you and those who will come after you;”
دنیا میںانسان کو بسانا، پھر یہاں سے اس کو اٹھا لینا دونوں خدا کی طرف سے ہوتا ہے۔ اگر یہ انسان کی مرضی سے ہوتا تو وہ کبھی یہاں نہ آسکتا اور آنے کے بعدکبھی یہاں سے واپس نہ جاتا۔ اسی سے یہ بھی ثابت ہے کہ انسان کی پیدائش سے پہلے بھی زمین وآسمان خداکے تھے اور اس کے بعد بھی وہ خدا کے رہیں گے۔ زمین پر اَن گنت چیزیں ہیں۔ مگر ہر ایک کی ایک انفرادیت ہے۔ ہر چیز وہی خاص اور متعین کردار ادا کرتی ہے، جو اس کو ادا کرنا چاہیے۔ اس سے ثابت ہوتاہے کہ زمین کا خالق ایک ایک چیز کا انفرادی علم رکھتا ہے۔ وہ ہر چیز کو اس کے اپنے خصوصی وظیفہ میں لگائے ہوئے ہے۔ حتی کہ ایک آدمی کے ہاتھ کے انگوٹھے پر جو نشان ہوتا ہے، وہ بھی تمام دوسرے انسانوں سے بالکل مختلف ہوتاہے۔ ایک شخص کے انگوٹھے کا نشان پھر کبھی کسی دوسرے انسان کے ساتھ دہرایا نہیں جاتا۔ ایسے قادر اور باخبر خدا کے لیے اس میں کیا مشکل ہے کہ وہ ہر آدمی کا الگ الگ حساب لے اور ہر ایک کے ساتھ وہی معاملہ کرے جس کا وہ فی الواقع مستحق ہے۔