Al-Hijr • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ وَإِنَّ عَلَيْكَ ٱللَّعْنَةَ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلدِّينِ ﴾
“and [My] rejection shall be thy due until the Day of Judgment!"”
انسان کی تخلیق کے بعد واقعات نے جو رخ اختیار کیا اس نے شیطان کو مستقل طورپر انسان کا دشمن بنا دیا۔ اب قیامت تک کے لیے آدمی شیطان کی زد میں ہے۔ انسان کے لیے سب سے زیادہ قابل لحاظ بات یہ ہے کہ وہ شیطان کے فریب سے چوکنا رہے۔ موجودہ دنیا میں یہی وہ مقام ہے جہاں انسان کی کامیابی کا فیصلہ بھی ہورہا ہے اور اسی مقام پر اس کی ناکامی کا فیصلہ بھی۔