Al-Kahf • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ قُل لَّوْ كَانَ ٱلْبَحْرُ مِدَادًۭا لِّكَلِمَٰتِ رَبِّى لَنَفِدَ ٱلْبَحْرُ قَبْلَ أَن تَنفَدَ كَلِمَٰتُ رَبِّى وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِۦ مَدَدًۭا ﴾
“SAY: "If all the sea were ink for my Sustainer's words, the sea would indeed be exhausted ere my Sustainer's words are exhausted! And [thus it would be] if we were to add to it sea upon sea."”
جو لوگ خدا کے پیغام کو نہیں مانتے وہ ایسی چیز کو نہیں مانتے جو تمام ثابت شدہ چیزوں سے زیادہ ثابت شدہ ہے۔ وہ اتنی مسلم ہے جس کو لکھنے کے لیے دنیا کے تمام درختوں کے قلم بھی ناکافی ثابت ہوں۔ تمام سمندروں کو روشنائی کی جگہ استعمال کیا جائےتوسمندر بھی خشک ہوجائے اس سے پہلے کہ کلماتِ رب ختم ہوں۔ مگر انسان کیسا ظالم ہے کہ اس کے باوجود وہ حق کو نہیں پہچانتا۔ اس کے باوجود وہ اپنی زندگی کو حق کے مطابق نہیں ڈھالتا۔