Al-Kahf • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا ﴾
“And once again he chose the right means [to achieve a right end].”
ذوالقرنین کی دوسری مہم ایران کے مشرق کی طرف تھی۔ وہ فتوحات کرتا ہوا آگے بڑھا۔ یہاں تک کہ وہ ایسے مقام پر پہنچ گیا جہاںبالکل غیر متمدن لوگ بستے تھے۔ ’’ان کے اور آفتاب کے درمیان آڑ نہیں تھی‘‘ کا مطلب غالباً یہ ہے وہ خانہ بدوش تھے اور تعمیر شدہ مکانات میں رہنے کے بجائے کھلے میدانوں میں زندگی گزارتے تھے۔