Maryam • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ وَٱلسَّلَٰمُ عَلَىَّ يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّۭا ﴾
“"Hence, peace was upon me on the day when I was born, and [will be upon me] on the day of my death, and on the day when I shall be raised to life [again]!"”
حضرت مریم کے اشارہ کے باوجود یہود کی سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ وہ ایک چھوٹے بچہ سے کس طرح بات کریں۔ اس وقت حضرت مسیح خود بول پڑے۔ ان کی معجزانہ گفتگو میں ایک طرف حضرت مریم کی کامل برأت تھی۔ دوسری طرف یہ ایک پیشگی شہادت تھی۔ تاکہ یہ نومولود جب بڑا ہو کر نبوت کا اعلان کرے تو لوگوں کے لیے آپ کی نبوت پر شک کرنے کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔