Taa-Haa • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ وَلَوْ أَنَّآ أَهْلَكْنَٰهُم بِعَذَابٍۢ مِّن قَبْلِهِۦ لَقَالُوا۟ رَبَّنَا لَوْلَآ أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًۭا فَنَتَّبِعَ ءَايَٰتِكَ مِن قَبْلِ أَن نَّذِلَّ وَنَخْزَىٰ ﴾
“For [thus it is:] had We destroyed them by means of a chastisement ere this [divine writ was revealed], they would indeed [be justified to] say [on Judgment Day]: "O our Sustainer! If only Thou hadst sent an apostle unto us, we would have followed Thy messages rather than be humiliated and disgraced [in the hereafter]!"”
پیغمبر آخر الزماں کی بعثت سے پہلے اللہ تعالیٰ نے یہ اہتمام کیا کہ پچھلے نبیوں کی زبان سے آپ کی آمد کا پیشگی اعلان کیا۔ یہ پیشین گوئیاں آج بھی تمام تحریفات کے باوجود، پچھلی آسمانی کتابوں میں موجود ہیں۔ یہ پیغمبر آخر الزماں کی صداقت کی سب سے بڑی دلیل تھی۔ مگر دلیل کی قوت کو سمجھنے کے لیے سنجیدگی کی ضرورت ہوتی ہے، اور یہ وہ چیز ہے جو ہمیشہ سب سے کم پائی گئی ہے۔