Al-Anbiyaa • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ فَمَن يَعْمَلْ مِنَ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌۭ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْيِهِۦ وَإِنَّا لَهُۥ كَٰتِبُونَ ﴾
“And yet, whoever does [the least] of righteous deeds and is a believer withal, his endeavour shall not be disowned: for, behold, We shall record it in his favour.”
خدا نے تمام نبیوں کو ایک ہی دین دے کربھیجا ہے۔ وہ یہ کہ صرف ایک خدا کو اپنا خدا بناؤ اور اور اسی کی عبادت کرو۔ اگر لوگ اسی اصل دین پر قائم رہتے تو سب ایک ہی امت بنے رہتے۔ مگر لوگوں نے اپنی طرف سے نئی نئی بحثیں نکال کر دین کے مختلف ایڈیشن تیار کرلئے۔ کسی نے ایک کو لیا اور کسی نے دوسرے کو۔ اس طرح ایک دین کئی دینوں میں تقسیم ہوکر رہ گیا۔ خدا کے یہاں ایمان وعمل کی قیمت ہے، یعنی خدا کی سچی معرفت اور خدا کی سچی تابع داری۔ اس کے سوا جو چیزیں ہیں ان کی خداکے یہاں کوئی قدردانی نہ ہوگی، خواہ کوئی شخص بطور خود ان کو کتنا ہی زیادہ قابل قدر کیوں نہ سمجھتا ہو۔