Al-Hajj • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِٱلْعَذَابِ وَلَن يُخْلِفَ ٱللَّهُ وَعْدَهُۥ ۚ وَإِنَّ يَوْمًا عِندَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍۢ مِّمَّا تَعُدُّونَ ﴾
“And [so, O Muhammad,] they challenge thee to hasten the coming upon them of [God’s] chastisement: but God never fails to fulfill His promise - and, behold, in thy Sustainer’s sight a day is like a thousand years of your reckoning.”
اس دنیا میں کوئی شخص یا قوم اگر سرکشی کرے تو خدا ضرور اس کو پکڑتا ہے۔ مگر خدا کبھی پکڑنے میں جلدی نہیں کرتا۔ انسان ایک دن میں بے برداشت ہوسکتا ہے مگر خدا ایک ہزار سال تک بھی بے برداشت نہیں ہوتا۔ خدا نافرمانیوں کو دیکھتاہے پھر بھی لمبی مدت تک لوگوں کو موقع دیتا ہے تاکہ اگر وہ اصلاح کرنے والے ہوں تو اپنی اصلاح کرلیں۔ خدا کسی فرد یا قوم کو صرف اس وقت پکڑتاہے جب کہ وہ آخری طورپر اپنا مجرم ہونا ثابت کرچکے ہوں۔ پچھلے لوگوں کے ساتھ خدا نے یہی معاملہ کیا۔ آئندہ کے لوگوں کے ساتھ بھی خداا پنی اسی سنّت کے تحت معاملہ فرمائے گا۔