Al-Hajj • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ وَٱلَّذِينَ سَعَوْا۟ فِىٓ ءَايَٰتِنَا مُعَٰجِزِينَ أُو۟لَٰٓئِكَ أَصْحَٰبُ ٱلْجَحِيمِ ﴾
“whereas those who strive against Our messages, seeking to defeat their purpose - they are destined for the blazing fire.”
انسان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ وہ بالآخر ایک ایسی دنیا میں پہنچنے والا ہے جہاں مومنین اور صالحین کے ليے ابدی راحت ہے اور جو لوگ حق کو نظر انداز کریں اور اس کے مقابلہ میں سرکشی کا رویہ دکھائیں ان کے ليے ابدی آگ کا عذاب۔ اسلامی دعوت کا اصل مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو اس آنے والے دن سے باخبر کردیا جائے۔ کام کی یہ نوعیت خود متعین کررہی ہے کہ داعی کا اصل کام خبردار کرنا ہے۔ اس کے بعد جو کچھ ہے وہ صرف خدا سے متعلق ہے اور وہی اس کو انجام دے سکتا ہے۔