Al-Hajj • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ هُوَ ٱلْبَٰطِلُ وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْعَلِىُّ ٱلْكَبِيرُ ﴾
“Thus it is, because God alone is the Ultimate Truth, so that all that men invoke beside Him is sheer falsehood, and because God alone is exalted, great!”
دنیا کا نظام خاموش زبان میں انسان کو زبردست سبق دے رہاہے۔ یہاں بار بار ایسا ہوتا ہے کہ رات کی تاریکی آتی ہے اوروہ دن کو ڈھانک لیتی ہے۔ یہاں ہر روز دن آتا ہے اور رات کی تاریکی کو ختم کردیتا ہے۔ یہ تمثیل کی زبان میں اس حقیقت کا کائناتی اعلان ہے کہ ایک گروہ اگر شان وشوکت حاصل کيے ہوئے ہو تو اس کو اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہيے کہ اس کی شان شوکت ختم ہونے والی نہیں۔ اسی طرح دوسرا گروہ مظلوم ہے تو اس کو بھی یہ خیال نہیں کرنا چاہيے کہ اس کی مظلومیت ہمیشہ باقی رہے گی۔ جو خدا آسمانی دنیا میں روشنی کو تاریکی کے خانہ میںڈال دیتا ہے اور تاریکی کو روشنی کا روپ عطا کرتا ہے وہی خدا انسانی دنیا میں بھی اسی قسم کے واقعات رونما کرسکتا ہے۔ یہاں کوئی بھی طاقت نہیں جو خدا کو ایسا کرنے سے روک دے۔