Al-Hajj • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءًۭ فَتُصْبِحُ ٱلْأَرْضُ مُخْضَرَّةً ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌۭ ﴾
“Art thou not aware that it’s God who sends down water from the skies, whereupon the earth becomes green? Verily, God is unfathomable [in His wisdom], all-aware.”
دنیا میں جب ایک آدمی حق کے اوپر اپنی زندگی کھڑی کرتاہے تو اس کو طرح طرح کی مشکلیں پیش آتی ہیں۔ شیطان لوگوں کو ورغلاتا ہے اور وہ اس کوستانے کے ليے جری ہو جاتے ہیں۔ یہ صورت حال بڑی سخت ہوتی ہے۔ اس کو دیکھ کر حق پرست آدمی مایوسی میں مبتلا ہونے لگتا ہے۔ مگر کائنات زبان حال سے کہتی ہے کہ یہاں کسی بندۂ خدا کے ليے مایوسی کا کوئی سوال نہیں۔ خدا ہر سال یہ منظر دکھاتاہے کہ زمین کا سبزہ گرمی کی شدت سے جھلس جاتا ہے۔ مٹی خشک ویران نظرآنے لگتی ہے۔ بظاہر اس میں زندگی کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔ اس کے بعد بارش برستی ہے۔ اور خشک مٹی میں سبزہ لہلہا اٹھتاہے۔ یہ خدا کی قدرت کا ایک نمونہ ہے جو ہر سال مادی سطح پر دکھایا جاتاہے۔ پھر خدا کے ليے کیا مشکل ہے کہ وہ انسانی سطح پر بھی اپنا یہی کرشمہ دکھا دے۔