Al-Qasas • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَآءِىَ ٱلَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ ﴾
“AND ON THAT DAY He will call unto those [that shall have been arraigned before His judgment seat], and will ask: “Where, now, are those [beings or powers] whom you imagined to have a share in My divinity?””
پیغمبر اور پیغمبر کی سچی پیروی کرنے والے داعی قیامت میں خدا کے گواہ بنا کر کھڑے کيے جائیں گے۔ جن قوموں پر انھوں نے خدا کا پیغام پہنچانے کا فرض انجام دیا تھا ان کے بارے میں وہ وہاں بتائیں گے کہ پیغام کو سن کر انھوں نے کس قسم کا رد عمل پیش کیا۔ اس دن ان لوگوں کے تمام بھروسے ختم ہوجائیں گے جنھوں نے غیر اللہ کے اعتماد پر دعوت حق کو نظر انداز کیا تھا۔ اس دن ان کا یہ حال ہوگا کہ وہ اپنی صفائی کرنا چاہیں گے مگر وہ اپنی صفائی کے لیے الفاظ نہ پائیں گے۔