As-Sajda • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ أَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فَلَهُمْ جَنَّٰتُ ٱلْمَأْوَىٰ نُزُلًۢا بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴾
“As for those who attain to faith and do righteous deeds - gardens of rest await them, as a welcome [from God], in result of what they did;”
مومن وہ ہے جو خدائی سچائی کا اعتراف کرے۔ اور فاسق وہ ہے جس کے سامنے سچائی آئے تو وہ اپنی ذات کے تحفظ کی خاطر اس کا انکار کردے۔یہ دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف کردار ہیں اورد و مختلف کردار کا انجام ایک جیسا نہیں ہوسکتا۔ موجودہ دنیا میں جو شخص سچائی کا اعتراف کرتاہے وہ اس بات کا ثبوت دیتاہے کہ وہ سچائی کو سب سے بڑی چیز سمجھتا ہے۔ ایسا شخص آخرت میں بڑا بنایا جائے گا۔ اس کے برعکس ،جو شخص سچائی کو نظر انداز کرے اس نے اپنی ذات کو بڑا سمجھا، ایسا شخص آخرت کی حقیقی دنیا میں چھوٹا کردیا جائے گا۔