Faatir • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ ۞ إِنَّ ٱللَّهَ يُمْسِكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ أَن تَزُولَا ۚ وَلَئِن زَالَتَآ إِنْ أَمْسَكَهُمَا مِنْ أَحَدٍۢ مِّنۢ بَعْدِهِۦٓ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًۭا ﴾
“Verily, it is God [alone] who upholds the celestial bodies and the earth, lest they deviate [from their orbits] - for if they should ever deviate, there is none that could uphold them after He will have ceased to do so. [But,] verily, He is ever-forbearing, much-forgiving!”
کائنات کی تخلیق اور اتھاہ خلا میں بے شمار اجرام سماوی کا نظام ہیبت ناک حد تک عظیم ہے۔ یہ بالکل ناقابل قیاس ہے کہ اس عظیم کارنامہ کو جزئی یا کلّی طورپر ان ہستیوں میں سے کسی کی طرف منسوب کیا جاسکے جن کو لوگ بطور خود معبود بنا کر پوجتے ہیں۔ اسی طرح اس کا بھی ثبوت نہیں کہ خدا نے خود یہ خبر دی ہو کہ کوئی اور ہے جو اس کے ساتھ خدائی میں شریک ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ غیر اللہ کی پرستش کا سارا معاملہ صرف فریب پر قائم ہے۔ اس قسم کا فریب اسی وقت تک چلے گا جب تک قیامت نہ آئے۔ قیامت کے آتے ہی ان کا اس طرح خاتمہ ہوجائے گا جیسے کہ ان کا کوئی وجود ہی نہ تھا۔