Yaseen • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ أَلَمْ يَرَوْا۟ كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنَ ٱلْقُرُونِ أَنَّهُمْ إِلَيْهِمْ لَا يَرْجِعُونَ ﴾
“Are they not aware of how many a generation We have destroyed before their time, [and] that those [that have perished] will never return to them,”
اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب کسی قوم کی ہلاکت کا فیصلہ کیا جاتاہے تو اتنا ہی کافی ہوتا ہے زمینی اسباب کو اس کے خلاف کردیا جائے۔ ساری آسمانی طاقتوں کو اس کے خلاف استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ پیغمبروں کا استہزا کیوں کیاگیا، اس کا جواب خود لفظ ’’استہزاء‘‘ میں موجود ہے۔استہزا کرنے والے ہمیشہ اس انسان کا استہزاء کرتے ہیں جو ان کو حقیر دکھائی دیتا ہو۔ پیغمبروں کے ساتھ یہی معاملہ پیش آیا۔ پیغمبر کی شخصیت کو ان کے ہم زمانہ لوگوں نے اِس سے کم سمجھا کہ ان کی زبان سے خدائی صداقت کا اعلان ہو اس ليے انھوںنے پیغمبروں کو ماننے سے انکار کردیا۔