Yaseen • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ فَٱلْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌۭ شَيْـًۭٔا وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴾
““Today, then, no human being shall be wronged in the least, nor shalt you be requited for aught but what you were doing [on earth].”
موجودہ دنیا میں آدمی کے عمل کے معنوی نتائج سامنے نہیں آتے۔آخرت وہ جگہ ہے جہاں ہر آدمی اپنے عمل کے معنوی نتائج کو پائے گا۔ جو شخص یہاں صرف وقتی مفادات کےلیے سرگرم رہا وہ آخرت کی ابدی دنیا میں اس طرح اٹھے گا کہ وہاں وہ بالکل خالی ہاتھ ہوگا۔ اس کے برعکس، جو لوگ اعلیٰ مقصد کےلیے جئے وہ وہاں شاندار انجام میں خوش ہورہے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایات اس کے علاوہ ہوں گی۔