Yaseen • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ وَجَعَلْنَا مِنۢ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّۭا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّۭا فَأَغْشَيْنَٰهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ ﴾
“and We have set a barrier before them and a barrier behind them, and We have enshrouded them in veils so that they cannot see:”
جدید تحقیقات نے بتایا ہے کہ انسان اپنے منھ سے جو آواز نکالتا ہے وہ نقوش کی صورت میں فضا میں محفوظ ہوجاتی ہے۔ اسی طرح انسان جو عمل کرتاہے اس کا عکس بھی حرارتی لہروں کی شکل میں مستقل طورپر دنیا میں موجود ہوجاتاہے۔ گویا اس دنیا میں ہر آدمی کی ویڈیو ریکارڈنگ ہورہی ہے۔ یہ تجربہ بتاتا ہے کہ اس دنیا میں یہ ممکن ہے کہ انسان کے علم کے بغیر اور اس کے ارادہ سے آزاد اس کا قول اور عمل مکمل طورپر محفوظ کیا جارہاہو اور کسی بھی لمحہ اس کو دہرایا جاسکے۔