Ghafir • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ قَالُوٓا۟ أَوَلَمْ تَكُ تَأْتِيكُمْ رُسُلُكُم بِٱلْبَيِّنَٰتِ ۖ قَالُوا۟ بَلَىٰ ۚ قَالُوا۟ فَٱدْعُوا۟ ۗ وَمَا دُعَٰٓؤُا۟ ٱلْكَٰفِرِينَ إِلَّا فِى ضَلَٰلٍ ﴾
“[But the keepers of hell] will ask, “Is it not [true] that your apostles came unto you with all evidence of the truth?” Those [in the fire] will reply, “Yea, indeed.” [And the keepers of hell] will say, “Pray, then!” - for the prayer of those who deny the truth cannot lead to aught but delusion.”
اِن آیتوں میں جہنم کا ایک منظر دکھایا گیا ہے۔ دنیا میں جو لوگ بڑے بنے ہوئے تھے وہ وہاں اپنی ساری بڑائی بھول جائیں گے۔ وہ عوام جو یہاںاپنے بڑوں پر فخرکرتے تھے وہ وہاں اپنے بڑوں سے بیزاری کا اظہار کریںگے۔ دنیا میںجو لوگ حق کے آگے جھکنے کے لیے تیار نہیں ہوتے تھے وہ وہاں عاجزانہ طورپر حق کے آگے جھک جائیں گے۔ مگرآخرت کا جھکنا کسی کے کچھ کام آنے والا نہیں۔