Fussilat • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ ۞ وَقَيَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَآءَ فَزَيَّنُوا۟ لَهُم مَّا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَحَقَّ عَلَيْهِمُ ٱلْقَوْلُ فِىٓ أُمَمٍۢ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ خَٰسِرِينَ ﴾
“for [when they became oblivious of Us,] We assigned to them [their own evil impulses as their] other selves, and these made appear goodly to them whatever lay open before them and whatever was beyond their ken. And so, the sentence [of doom] will have fallen due upon them together with the [other sinful] communities of invisible beings and humans that passed away before their time: verily, they [all] will indeed be lost!”
موجودہ دنیامیں ایک طرف خدا کے داعی ہیں جو انسان کو حق کی نصیحت کرتے ہیں۔ دوسری طرف استحصال پسند لیڈر ہیں جو خوشنما باتیں کرکے انسان کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتے ہیں جو لوگ خدا کی نصیحت پر توجہ نہ دیں وہ ان لیڈروں کی باتوں میں آکر غیر حقیقی راستوں میں دوڑ پڑتے ہیں۔ یہ استحصال پسند لیڈر لوگوں کو ان کے ماضی کا حسین خواب دکھاتے ہیں۔ وہ ان کے سامنے ان کے مستقبل کا خوبصورت نقشہ پیش کرتے ہیں۔ جو لوگ ایسے لیڈروں کے جھوٹے الفاظ سے دھوکا کھا کر ان کے پیچھے دوڑ پڑتے ہیں ان کا انجام اس کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا کہ ہمیشہ کے لیے تباہ ہو کر رہ جائیں۔