Al-Ahqaf • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ قَالَ إِنَّمَا ٱلْعِلْمُ عِندَ ٱللَّهِ وَأُبَلِّغُكُم مَّآ أُرْسِلْتُ بِهِۦ وَلَٰكِنِّىٓ أَرَىٰكُمْ قَوْمًۭا تَجْهَلُونَ ﴾
“Said he: “Knowledge [of when it is to befall you] rests with God alone: I but convey unto you the message with which I have been entrusted; but I see that you are people ignorant [of right and wrong]!””
قوم عاد جنوبی عرب کے اس علاقہ میں آباد تھی جس کو اب الربع الخالی کہا جاتا ہے۔ اس قوم نے کافی ترقی کی۔ مگر اس کی ترقیوں نے اس کو غفلت اور سرکشی میں مبتلا کردیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس کے ایک فرد حضرت ہود کو پیغمبر بنا کر اس کی طرف بھیجا۔ حضرت ہود نے قوم کو ڈرایا۔ مگر وہ اصلاح قبول کرنے کے لیے تیار نہ ہوئی۔ اس نے اپنے پیغمبر کا استقبال جہالت سے کیا۔ آخر کار وہ خدا کی پکڑ میں آگئی۔ اس پر ایسا سخت عذاب آیا کہ اس کا سرسبز اور شاندارعلاقہ محض ایک خشک صحرا بن کر رہ گیا۔