Al-Qamar • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ إِنَّ ٱلْمُجْرِمِينَ فِى ضَلَٰلٍۢ وَسُعُرٍۢ ﴾
“for, behold, those who are lost in sin [will at that time come to know that it is they who] were sunk in error and folly!”
پچھلے پیغمبروں کا انکار کرنے والوں کے ساتھ جو واقعات پیش آئے ان میں پیغمبر آخر الزماں کا انکار کرنے والوں کے لیے نصیحت تھی۔ مگر انہوں نے اس سے نصیحت نہ لی۔ یہی تمام قوموں کا حال ہے۔ کھلی نشانیوں کے باوجود ہر قوم نے اپنے آپ کو محفوظ اور مستثنی قوم سمجھ لیتی ہے۔ ہر قوم دوبارہ وہی سرکشی کرتی ہے جو پچھلی قوموں نے کی اور اس کے نتیجہ میں وہ خدائی عذاب کی مستحق ہوگئیں۔