Ar-Rahmaan • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ يُعْرَفُ ٱلْمُجْرِمُونَ بِسِيمَٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِٱلنَّوَٰصِى وَٱلْأَقْدَامِ ﴾
“All who were lost in sin shall by their marks be known, and shall by their forelocks and their feet be seized!”
انکار اور سرکشی کی وجہ ہمیشہ بے خوفی ہوتی ہے۔ قیامت کا ہولناک لمحہ جب سامنے آئے گا تو مجرم اپنی سرکشی بھول جائیں گے۔ موجودہ دنیا میں جس حق کو وہ طاقت ور دلائل کے باوجود ماننے کے لیے تیار نہ ہوتے تھے، قیامت میں اس کو بلا بحث مان لیں گے۔ مگر اس وقت کا ماننا کسی کے کچھ کام نہ آئے گا۔ اللہ کی قدرتوں کو غیب میں ماننا معتبر ہے، نہ کہ اس کے ظاہر ہوجانے کے بعد۔