Al-Hadid • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَءَامِنُوا۟ بِرَسُولِهِۦ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِن رَّحْمَتِهِۦ وَيَجْعَل لَّكُمْ نُورًۭا تَمْشُونَ بِهِۦ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَٱللَّهُ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ ﴾
“O YOU who have attained to faith! Remain conscious of God, and believe in His Apostle, [and] He will grant you doubly of His grace, and will light for you a light wherein you shall walk, and will forgive you [your past sins]: for God is much-forgiving, a dispenser of grace.”
’’اے ایمان لانے والو‘‘سے مراد حضرت مسیح پر ایمان لانے والے ہیں۔ جو لوگ پچھلے پیغمبر کو مانتے ہوں، اور اب وہ پیغمبر آخر الزماں کی صداقت کو دریافت کرکے ان پر ایمان لائیں تو ان کے لیے دہرا اجر ہے۔ اسی طرح جو لوگ نسلی طور پر مسلمان ہیں وہ دوبارہ اسلام کا مطالعہ کریں اور اپنے اندر اسلامی شعور پیدا کرکے از سر نو مومن و مسلم بنیں تو وہ بھی اللہ کے یہاں دہرے اجر کے مستحق قرار پائیں گے۔