Al-Muddaththir • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ فَقَالَ إِنْ هَٰذَآ إِلَّا سِحْرٌۭ يُؤْثَرُ ﴾
“and says, "All this is mere spellbinding eloquence handed down [from olden times]!”
حق کو ماننے میں سب سے بڑی رکاوٹ تکبر ہے۔ جو لوگ ماحول میں بڑائی کا درجہ حاصل کرلیں وہ حق کا اعتراف اس لیے نہیں کرتے کہ اس کا اعتراف کرنے سے ان کی بڑائی ختم ہوجائے گی۔ اپنے اس عدم اعتراف کو چھپانے کے لیے وہ مزید یہ کرتے ہیں کہ داعی کے کلام میں عیب نکالتے ہیں۔ وہ داعی پر الزام لگا کر اس کی حیثیت کو گھٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔