Al-Mursalaat • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ﴾
“and [partake of] whatever fruit they may desire;”
موجودہ دنیا میں خدا کی نعمتیں وقتی طور پر امتحان کی غرض سے رکھی گئی ہیں۔ آخرت میں خدا کی نعتیں ابدی طور پر زیادہ کامل صورت میں ظاہر ہوں گی۔ آج ان نعمتوں میں ہر ایک حصہ پا رہا ہے۔ مگر آخرت کی اعلی نعمتیں صرف ان لوگوں کا حصہ ہوں گی جنہوں نے آزادی کے حالات میں اطاعت کی۔ جو اس وقت جھکے جب کہ وہ جھکنے کے لیے مجبور نہ تھے۔ جو لوگ قول پر جھکیں ان کے لیے جنت ہے اور جو لوگ ویل (قيامت كي تباهي) کو دیکھ کر جھکیں ان کے لیے جہنم۔